ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منڈگوڈ میں مکان کو آگ لگ جانے سے 10لاکھ مالیت کانقصان

منڈگوڈ میں مکان کو آگ لگ جانے سے 10لاکھ مالیت کانقصان

Sun, 13 Jan 2019 19:30:54    S.O. News Service

منڈگوڈ:13؍جنوری (ایس او نیوز) ایک مکان میں  اچانک آگ لگ جانے کے نتیجے میں  گھر پر  موجود نقد رقم، سونے کے زیورات سمیت گھر میں رکھا ہوا اناج وغیرہ سبھی اشیاء جل کر خاکستر ہونے کی واردات تعلقہ کے سالگاوں پنچایت حدود کے اُجلی میں پیش آئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ  پوجا پاٹ  کے کمرے میں لگائے گئے چراغ سے آگ بھڑکی ہوگی، جس  کے  ذریعے  آگ نے  پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے  لیا۔نقصان کا تخمینہ دس لاکھ  روپیہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جس وقت آگ لگی، اُس وقت  گھر پر  کوئی موجود نہیں تھا اس لئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع کے مطابق گھر والے  کام کے لئے باہر چلے گئے تھے۔واردات میں  گھر کے لکڑی کی چھت بھی جل کر سیاہ ہوگئی ہے، کھپریل ٹوٹ گئے ہیں۔  فائر برگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی ، لیکن تب تک سب کچھ خاک ہوچکا تھا۔


Share: